کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے منگھوپیر میں واٹر ٹینکر نے ایک اور موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الہٰی نے بتایا کہ واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارشہری موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
طارق الہٰی کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے واٹر ٹینکر تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ہے۔