ٹھٹھہ :(دنیا نیوز) سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ غلام اللہ روڈ پر پیش آیا جہاں ٹرک نے مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی ، جس سے موٹر سائیکل سوار دونوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے،مرنے والے نوجوانوں کی عمریں 23،24 سال ہیں،تاحال شناخت نہ ہوسکی۔
دوسری جانب ریسکیو اہلکارں نے جاں بحق نوجوانوں کو لاشیں سول ہسپتال ٹھٹھہ منتقل کر دیں، پولیس بھی اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا کی تلاش جاری ہے۔