کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر کڑی تنقید کی۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ایک کروڑ لوگوں کی بدعائیں ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، لوگوں سے جھوٹ بولنے پر اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں، پی ٹی آئی ڈونلڈ ٹرمپ کے گھٹنوں پر ہاتھ رکھنے کے بجائے معافی مانگے۔
کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے ٹرمپ انتظامیہ سے جو امید لگائی تھی وہ مایوسی میں بدل رہی ہے، امریکی محکمہ خارجہ نے اسے پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے۔
گورنر سندھ نے پی ٹی آئی کارکنوں کو ایم کیوایم میں شمولیت کی دعوت دیدی۔