لاڑکانہ: ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹا جاں بحق

Published On 21 March,2025 04:46 pm

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ اللہ آباد کے علاقے میں پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سواروں کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں ماں اور 12 سالہ بیٹا موقع پر دم توڑ گیا جبکہ باپ اور 5 سالہ بیٹی شدید زخمی ہوگئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ٹراما سنٹر منتقل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار خاندان لاڑکانہ سے دوائی لے کر آبائی شہر ڈوکری جارہا تھا۔