کراچی: راشن کی تقسیم کے دوران بھگڈر مچنے سے خاتون جاں بحق، 3 زخمی

Published On 17 March,2025 02:17 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی مدینہ کالونی میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئیں۔

آفس کا گیٹ کھلتے ہی بڑی تعداد میں خواتین اندر کی جانب بھاگیں، بھگدڑ کے باعث کچھ خواتین زمین پر گر پڑیں، خاتون کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔