ژوب:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل اور گاڑی میں تصادم سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
حادثہ میں شاہراہ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹرسائیکل سوار مخالف سمت میں آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئے ، حادثہ کا شکار ہونے والے دنوں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے مرنے والے دو افراد کی لاشیں مقامی ہسپتال میں منتقل کیں جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔