کراچی میں ٹرین کی ٹکر سے شہری جاں بحق

Published On 08 March,2025 02:56 am

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں ٹرین کی ٹکر سے ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔

حادثہ لانڈھی قذافی ٹاؤن ریلوے ٹریک پر پیش آیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جس کی عمر 35 سال کے قریب بتائی جاتی ہے جبکہ لانڈھی ریلوے پولیس متوفی کی شناخت کے حوالے سے کوششیں کر رہی ہے۔