کراچی: تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون جاں بحق، نوجوان زخمی

Published On 07 March,2025 02:49 am

کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد میں تیزرفتار گاڑی تلے کچلے جانے سے خاتون جاں بحق جبکہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ ڈیفنس فیز 8 خیابان ساحل کے قریب پیش آیا، فوری طور پر متوفیہ کی شناخت نہیں ہو سکی، شدید زخمی نوجوان کی 25 سالہ احتشام کے نام سے شناخت ہوئی ہے جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔