کراچی: (دنیا نیوز) تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
افسوسناک حادثہ بلدیہ لکی چڑہائی کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار ایک نوجوان موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، کیماڑی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جبکہ ڈمپر کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔
جاں بحق اور زخمی ہونے والے تینوں سگے بھائی ہیں، جاں بحق نوجوان کی شناخت 25 سالہ راہب کے نام سے ہوئی جبکہ منیر اور صاحب شدید زخمی ہیں۔