کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں مزدا گاڑی تلے کچلے جانے سے 4 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔
حاثہ کورنگی مہران ٹاؤن جلال چوک کے قریب پیش آیا، لواحقین کے مطابق متوفیہ رخسانہ افطار کے وقت گھر سے باہر کھیلنے گئی تھی، علاقے میں ریت ڈالنے کے لئے آنے والے منی مزدا ٹرک نے بچی کو کچل دیا، گاڑی میں ڈرائیور سمیت تین افراد سوار تھے۔
لواحقین کا مزید کہنا تھا کہ دو موقع سے فرار ہوگئے، ایک شخص کو پکڑ کے پولیس کے حوالے کردیا، متوفیہ بچی تین بہن بھائیوں میں سب سے بڑی تھی، لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔