کراچی: (ویب ڈیسک) ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل رائیڈر جاں بحق اور ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔
حادثہ درخشاں تھانے کے علاقے ڈیفنس فیز6 شاہین محافظ کراسنگ کے قریب پیش آیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
جاں بحق شخص کی شناخت 35 سالہ راؤ محمد اخلاق ولد راؤ مشتاق اور زخمی کی شناخت 25 سالہ محمد وقاص کے نام سے ہوئی ہے، حادثے میں جاں بحق اور زخمی نوجوان ملیر کے رہائشی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق زخمی محمد وقاص آن لائن موٹرسائیکل بک کرواکر ڈیفنس آیا تھا، جہاں تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی، حادثے کے بعد نامعلوم گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش شروع کردی گئی۔