شیخوپورہ : ٹریکٹر ٹرالی اور مزدا میں تصادم سے 3افراد جاں بحق

Published On 01 March,2025 07:11 pm

شیخوپورہ:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں ٹریکٹر ٹرالی اور مزدا میں تصادم سے 3افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ فیصل آباد روڈ پر پیش آیا، جہاں مخالف سمت سے آنے والا تیز رفتار مزدا بے قابو ہو کر ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرایا، حادثہ میں مزدا ڈرائیوز سمیت 3افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مرنے والے افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا، جہاں دو شدید زخمیوں کو لاہور جنرل ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔