نواز شریف کا رمضان المبارک کے بعد صوبہ بھر میں دورے کرنے کا فیصلہ

Published On 27 February,2025 07:34 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم نوازشریف نے سیاست سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے رمضان المبارک کے بعد پنجاب بھر میں دورے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نوازشریف پارٹی کی تنظیم سازی کے ساتھ ساتھ پارٹی کو مزید متحرک کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی ماڈل ٹاؤن آمد، پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں، سیاسی امور پر مشاورت

نوازشریف پارٹی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے، احسن اقبال نے رمضان المبارک کے بعد نواز شریف کے صوبے پنجاب کے مختلف شہروں کا دورہ کرنے کی تصدیق کر دی۔