لاہور: (دنیا نیوز) پولیو وائرس کے 2 نئے کیسز سامنے آگئے۔
نیشنل پولیو لیبارٹری نے سندھ اور پنجاب سے مزید دو نئے کیسز کی تصدیق کر دی، ایک پولیو کیس سندھ کے ضلع قمبر، دوسرا پنجاب کے منڈی بہاؤالدین سے رپورٹ ہوا، رواں سال سے اب تک 5 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے۔
ایک کیس خیبرپختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان، 3 سندھ سے رپورٹ ہوئے پنجاب سے رواں سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔