21 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

Published On 09 February,2025 07:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک کے 21 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

انسداد پولیو پروگرام کے مطابق بلوچستان کے8 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ژوب،نوشکی،لسبیلہ، حب، خضدار، نصیرآباد اور ڈیرہ بگٹی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ان اضلاع سے ماحولیاتی نمونے 8 سے 23 جنوری کے دوران حاصل کیے گئے تھے۔

بلوچستان کے علاوہ ملک کے 13اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اسلام آباد،چارسدہ، پشاور، صوابی، ٹانک، بہاولپور، ڈی جی خان، جھنگ،لاہور، ملتان، رحیم یار خان،کراچی ایسٹ اور مظفرآبادکے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔