انسداد پولیو مہم، 4 روز میں 4 کروڑ 10 لاکھ بچوں کو ویکسین پلائی گئی

انسداد پولیو مہم، 4 روز میں 4 کروڑ 10 لاکھ بچوں کو ویکسین پلائی گئی

نیشنل ای او سی کے مطابق پہلے 4 روز میں 4 کروڑ 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں، مہم کے دوران اب تک پنجاب میں 93 فیصد اور سندھ میں 90 فیصد بچوں کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔

خیبرپختونخوا میں 86 فیصد اور بلوچستان میں 88 فیصد بچوں کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے، اسلام آباد میں 85 فیصد، آزاد کشمیر میں 97 فیصد جبکہ گلگت بلتستان میں 92 فیصد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔

نیشنل ای او سی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ انسداد پولیو ورکرز کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنے 5 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین ضرور پلوائیں۔