ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نان اسٹاپ اے آئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کر ڈالیں

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نان اسٹاپ اے آئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کر ڈالیں

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اے آئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کیں جس میں کسی میں خود کو گھوڑے پر سوار دکھایا، تو کہیں نیو میکسیکو کو نیو امریکا کا نام دینے کی تجویز دی۔

ٹرمپ نے کسی پوسٹ میں کہا کہ چاند ہمارا ہے، تو ایک اے آئی تصویر میں روبوٹس کے ساتھ چلتے دکھائی دیے اور خود کو عظیم صدر بھی قرار دے ڈالا۔

امریکی صدر نے آبنائے ہرمز ہماری ہے کے عنوان سے بھی ایک پوسٹ کی جبکہ ایران کو ناکام ریاست قرار دیا۔

علاوہ ازیں وائٹ ہاؤس نے بھی صدر ٹرمپ کی اے آئی ویڈیو شیئر کردی جس میں ٹرمپ سبز انگوٹھی اور سبزٹائی لگائے نظر آرہے ہیں۔

ٹرمپ کی نان اسٹاپ، سوشل میڈیا پوسٹ پر ڈیموکریٹک سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیری سِسن نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کو آن لائن نفسیاتی دورہ پڑا ہے۔