بلوچستان: ہائی رسک اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم شروع

Published On 20 February,2025 11:14 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں پولیو کے ہائی رسک اضلاع کوئٹہ، چمن، پشین اور قلعہ عبد اللہ میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم آج سے شروع ہو گئی۔

مہم کے دوران بچوں کو انسداد پولیو کے حفاظتی ٹیکے بھی لگائے جائیں گے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر حکام کے مطابق کوئٹہ بلاک میں شامل چاروں ہائی رسک اضلاع کی 78 یونین کونسلز میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم 27 فروری تک جاری رہے گی۔

مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق بلوچستان کے کئی اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجود گی برقرار ہے، اس صورت حال میں والدین بچوں کو ایف آئی پی وی کے ٹیکہ جات لازمی لگوائیں، یہ ویکسین پولیو وائرس کے اثرات سے محفوظ رکھتی ہے۔