اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک کے مختلف اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر (این ای او سی) حکام کے مطابق ملک کے 26 اضلاع میں پولیو وائرس پایا گیا ہے ، بدین، گھوٹکی، حیدرآباد، جیکب آباد، قمبر، کراچی ایسٹ کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کورنگی، ملیر، کراچی ساؤتھ، کیماڑی، میر پور خاص کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا ہے، سجاول، باجوڑ، ڈی آئی خان، لکی مروت، پشاور، چمن، لورالائی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔
این ای او سی حکام کا مزید کہنا ہے کہ کوئٹہ، لاہور، ملتان اور راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، سال 2025 کی پہلی ملک گیر پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہو گی۔