پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کے لیے ماہ رمضان کا مینیو جاری

Published On 28 February,2025 05:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبے بھر میں جیلوں میں قید اسیران کے لیے ماہ رمضان کا مینیو جاری کر دیا گیا۔

مینیو کے مطابق قیدیوں کو سحری میں چائے، سالن اور روٹی جبکہ افطاری میں روٹین مینیو کے ساتھ کجھور، سموسہ، شربت اور دودھ فراہم کیا جائے گا۔

حکومت کی جانب سے ماہ رمضان کے دوران قیدیوں کے لیے سحری و افطاری کے دوران خصوصی انتظامات کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔