رمضان المبارک کے دوران پشاور ہائیکورٹ کے اوقات کار تبدیل

Published On 27 February,2025 07:06 pm

پشاور: (دنیا نیوز) رمضان المبارک کے سلسلہ میں پشاور ہائیکورٹ کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے۔

ماہ مقدس کے دوران پیر سے جمعرات تک کورٹس 8 سے 1 بجے تک کھلی رہیں گی۔

جمعۃ المبارک کے دن 8 سے 12 بجے تک عدالتی کارروائی ہوگی، پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔