مردان:(دنیا نیوز) مردان موٹروے پر کار بے قابو ہو کر کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق،6 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ موٹر وے ایم ون پر ولی انٹرچینج کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی اور کار میں سوار ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ چھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔
اطلاع پر ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایم ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ جاں بحق نوجوان کی شناخت 25 سالہ عبداللّٰہ جان کے نام سے ہوئی۔