کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد میں ٹرالر تلے کچلے جانے سے ایک اور نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
حادثہ قائد آباد کے علاقے لانڈھی فردوس چالی گل احمد کٹ کے قریب پیش آیا، حادثے میں موٹر سائیکل سوار 2 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا مگر ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 25 سالہ شہباز ولد اللہ بخش کے نام سے کی گئی جبکہ 22 سالہ شاہ میر ولد غلام شبیر کی شدید زخمی ہونے کی وجہ سے حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے ٹرالر کو قبضے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔