تھرپارکر: (دنیا نیوز) تیز رفتار وین کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک حادثہ نگر پارکر میں پیش آیا جہاں تیز رفتار وین نے شوراتری کے میلے میں جانیوالے یاتریوں کی موٹرسائیکل کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار دو خواتین اور ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، موٹر سائیکل پر سوار تینوں یاتری قریبی گائوں سندھین جو وانڈیو سے نگرپارکر میلے میں جارہے تھے۔
پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ وین اور ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا گیا۔