فاروق آباد میں تیز رفتار ڈمپر نے 3 افراد کو کچل کر موت کی نیند سلا دیا

Published On 24 February,2025 02:42 am

شیخوپورہ: (دنیا نیوز) فاروق آباد میں ڈمپر نے 3 افراد کو کچل دیا جس سے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق تینوں افراد گھوڑے لے کر ڈانس کے لئے شادی پر جا رہے تھے، حادثے میں تینوں افراد اور گھوڑے کچلے گئے، جاں بحق افراد شادیوں پر گھوڑا ڈانس کروا کر روزی کماتے تھے۔

حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعہ کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔