اٹک: (دنیا نیوز) کار اور ٹرک میں تصادم سے 2 خواتین جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔
افسوسناک حادثہ اٹک کی تحصیل فتح جنگ میں پیش آیا جہاں تیز رفتار کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں 2 خواتین موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کار میں سوار افراد پنڈی گھیپ سے اسلام آباد جا رہے تھے۔