عباس پور:(دنیا نیوز) آزاد کشمیر کے علاقے عباس پور میں موٹر سائیکل کھائی میں گرنے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ سب ڈویژن ہجیرہ کی حدود میں پیش آیا ، جہاں موٹر سائیکل بے قابوہو کر کھائی میں گرنے سے دونوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والے دونوں موٹرسائیکل سوار نوجوانوں کا تعلق راولاکوٹ سے ہے، مقتولین کی لاشیں مقامی ہسپتال میں منتقل کردی گئیں جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔