کراچی: (ویب ڈیسک) نامعلوم گاڑی تلے کچلے جانے سے معمر خاتون جاں بحق ہوگئی۔
حادثہ عیسیٰ نگری قبرستان پیڈسٹرین برج کے قریب پیش آیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، معمر خاتون کی لاش کو امدادی ٹیموں نے فوری طور پر ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت 65 سالہ فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے جو کہ راہگیر تھی جبکہ حادثہ سڑک عبور کرتے ہوئے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس مزید تحقیقات شروع کردی۔