فیصل آباد: (دنیا نیوز) مزدا ٹرک نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو کچل ڈالا۔
افسوسناک حادثہ تھانہ گڑھ کے علاقے ساہیوال روڈ پر پیش آیا جہاں دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے بعد پیچھے سے آنیوالے تیز رفتار مزدا ٹرک نے دونوں میاں بیوی کو بری طرح کچل ڈالا۔
قیوم نامی شہری اپنی اہلیہ مناہل کے ہمراہ ساہیوال سے رحمے شاہ جارہا تھا، دونوں میاں بیوی موقع پر دم توڑ گئے، راہگیروں نے مزدا ڈرائیو کو قابو کرکے تھانہ گڑھ پولیس کے حوالے کردیا۔