گھوٹکی: ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو افراد جاں بحق

Published On 16 February,2025 04:35 pm

گھوٹکی: (دنیا نیوز) قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ گھوٹکی میں قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا، جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ پولیس نے ڈرائیور کو ٹرالر سمیت اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔