پاکستان
خلاصہ
- شورکوٹ: (دنیا نیوز) بھاٹی گیٹ میں سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہونے والی ماں بیٹی کی لاشیں شورکوٹ میں آبائی گھر پہنچا دی گئی ہیں۔
انتظامی غفلت کے باعث جان کی بازی ہار جانے والی ماں بیٹی کی میتیں گھر پہنچنے پرعلاقے میں کہرام مچ گیا جہاں ہر آنکھ ہی اشکبار دکھائی دی، خاتون اور اس کی بیٹی کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔
متوفی خاتون کے والد کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، جس میں پراجیکٹ مینیجر اصغر سندھو، سیفٹی انچارج دانیال اور سائٹ انچارج احمد نواز کو نامزد کیا گیا، پولیس نے تینوں کو گرفتار کرلیا۔
داتا دربار منصوبے پر کام کرنے والی پوری ٹیم کو بھی معطل کر دیا گیا ہے، ٹیپا کی جانب سے نیسپاک کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، جس کا ایک روز میں جواب طلب کیا گیا ہے۔
حادثے سے پہلے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی سامنے آگئیں، فوٹیج میں 5 افراد کو داتا دربار حاضری کیلئے آتے دیکھا جاسکتا ہے، تاہم ماں اور بیٹی دربار کے اندر داخل نہیں ہوئی تھیں۔