کراچی: نامعلوم گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2 سالہ بچے اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی: نامعلوم گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2 سالہ بچے اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کیماڑی گیٹ نمبر 17 کے قریب پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کا 2 سالہ بچہ شامل ہیں۔

حادثے کا شکار ہونے والی بدقسمت فیملی موٹر سائیکل پر سوار تھی جب تیز رفتار گاڑی نے انہیں ہِٹ کیا، ریسکیو اہلکاروں نے لاشیں ضابطے کی کارروائی کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیں۔