واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق

واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق

پولیس حکام کے مطابق موٹرسائیکل سوار افراد کو ٹکر واٹر ٹینکر نے ماری، ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مقتول کی شناخت گلفام اور عامر کے نام سے کی گئی ہے، جاں بحق ہونے والا پولیس اہلکار گلفام گارڈن تھانے میں تعینات تھا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے، رواں سال مختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 73 ہوگئی۔