پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے یورپی یونین کے سفیر نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، وزیراعظم نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارت کے فروغ میں جی ایس پی پلس سکیم کے کلیدی کردار پر زور دیا۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ حکومت پاکستان یورپی یونین کے ساتھ بالخصوص جی ایس پی پلس کے ذریعے باہمی مفاد پر مبنی تجارتی فروغ کے اقدامات پر قریبی تعاون کیلئے پُرعزم ہے۔
محمد شہبازشریف نے برسلز میں منعقد ہونے والے پاکستان، یورپی یونین سٹریٹجک ڈائیلاگ کے ساتویں دور پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔