ایران نے پاسداران انقلاب کو دہشتگرد قرار دینا بڑی غلطی قرار دیدیا

ایران نے پاسداران انقلاب کو دہشتگرد قرار دینا بڑی غلطی قرار دیدیا

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینا بڑی غلطی ہے، یورپ اسرائیل کے غزہ میں نسل کشی پر خاموش ہے، ایران کے نام پر انسانی حقوق کا شور مچایا جارہا ہے، یہ اقدام یورپی یونین کا محض تشہیری ہتھکنڈا ہے۔

عباس عراقچی نے مزید کہاکہ خطے میں جنگ روکنے کی کوششیں جاری ہیں مگر یورپ ان میں شامل نہیں، یورپ کشیدگی کم کرنے کے بجائے آگ بھڑکانے میں مصروف ہے۔