کراچی: رکشہ الٹنے سے خاتون جاں بحق، 3 افراد شدید زخمی

Published On 15 February,2025 03:31 am

کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد میں تیز رفتار رکشہ الٹنے سے خاتون جاں بحق جبکہ 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثہ سچل تھانے کے علاقے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب پیش آیا، متوفیہ خاتون کی شناخت 50 سالہ بلقیس زوجہ بھٹو اور زخمیوں میں 15 سالہ ریحانہ دختر بھٹو، 40 سالہ نصرت زوجہ رفیق اور 18 سالہ ہیر ولد عبدالکریم کے نام سے کی گئی، ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، خاتون کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔