احمد پور شرقیہ میں کار کو حادثہ، 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

Published On 12 February,2025 10:15 am

احمدپور شرقیہ: (دنیا نیوز) احمدپور شرقیہ میں کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق کار سوار فیملی صادق آباد سے اوکاڑہ جا رہی تھی کہ موٹروے ایم 5 پر ڈرائیور کو نیند آنے سے کار کو حادثہ پیش آگیا جس کے باعث کار الٹ گئی، حادثے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ موضع نوناری سروس ایریا کے قریب پیش آیا، کار سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں محمد نواز، نسیم بی بی اور خالدہ بی بی شامل ہیں جبکہ زخمی رضیہ بی بی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں کندیاں میں ایم ایم روڈ پر ٹریلر اور 2 ٹرک آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے، ریسکیو حکام کے مطابق نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔