ژوب: (دنیا نیوز) تیز رفتار ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک حادثہ ڈی آئی خان روڈ پر سنگر کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوگیا، حادثے میں 3 افراد موقع پردم توڑ گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیوں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔