کراچی میں ڈمپر شہریوں کے جان کے دشمن بن گئے، 3 افراد کو کچل ڈالا

Published On 08 February,2025 07:11 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں ڈمپر شہریوں کی جان کے دشمن بن گئے، تین افراد کو کچل کر مار ڈالا۔

کورنگی ابراہیم حیدری سے کراسنگ جاتے ہوئے ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے میں تین موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ کےبعد ڈرائیور فرار ہو گیا، مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی، 24 گھنٹوں کے دوران ڈمپر کی زد میں آکر جاں بحق افراد کی تعداد چار ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق شہر میں رواں سال ٹریفک حادثات میں 96 افراد لقمہ اجل بنے۔