کراچی: ڈمپر تلے کچلے جانے سے میاں بیوی اور نوجوان جاں بحق

Published On 06 February,2025 03:08 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ڈمپر تلے کچلے جانے سے میاں بیوی اور نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

حادثہ راشد منہاس روڈ ملینیم مال کے قریب پیش آیا، خونی ڈمپر نے موٹرسائیکل سواروں کو روند دیا جس کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت تینوں افراد موقع پر دم توڑ گئے، ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے ڈمپر کے شیشے توڑ دیئے، اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 40 سالہ مریم زہرہ اور 46 سالہ کامران کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے حادثے کی تفتیش اور فرار ہونے والے ڈمپر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔