ملتان: (دنیا نیوز) ایل پی جی ٹینکر دھماکے کے نتیجے میں جھلسنے والے مزید تین زخمی دم توڑ گئے۔
دھماکے میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 18 ہوگئی، اس وقت برن یونٹ میں 17 زخمی زیر علاج ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
واضح رہے کہ صوبہ پنجاب کے جنوبی ضلع ملتان میں لیکوئڈ پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کنٹینر میں دھماکے سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 36 زخمی ہوئے تھے۔