بولیویا: مسافر بس الٹنے سے 14 خواتین، 2 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک، 9 زخمی

Published On 28 January,2025 03:16 am

لاپاز: (ویب ڈیسک) بولیویا کے قصبے سرداس میں مسافر بس الٹنے سے 19 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔

عالمی میڈیا نے یونی کی میونسپل پولیس کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز پیش آنے والے حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 14 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔