ٹنڈوالہ یار: (دنیا نیوز) تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے رکشے میں سوار 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ تھانہ بی سیکشن کیریا شاخ کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے رکشے کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں دو افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر حیدر آباد ریفر کردیا گیا۔