ساہیوال میں کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹاجاں بحق

Published On 25 January,2025 07:28 pm

ساہیوال:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع ساہیوال میں کارکی موٹر سائیکل کو ٹکر سے باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ عارفوالا روڈ پر بودیاں والا کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار نے مخالف سمت سے آنے والے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی ، حادثے میں موٹر سائیکل  پرسوار باپ اور بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ متاثرہ فیملی ساہیوال سے عارفوالا جارہی تھی، مرنے والے افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ، جہاں زخمیوں کا علاج ومعالجہ جاری ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ کار سوار فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔