اسلام آباد:(دنیا نیوز) سینئر سیاستدان مصطفیٰ نوازکھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی نمائشی ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ نوازکھوکھر کا کہنا تھا کہ ملک میں پولرائزبہت بڑھ چکی ہے، اقتدارحاصل کرنے کے لیے سیاست دانوں نے حالات خراب کر دیئے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے پہلے ووٹ کوعزت دو کا نعرہ پھر اقتدار میں بیٹھ گئے، سیاسی جماعتوں کی جدوجہد صرف اقتدارحاصل کرنا نہیں ہونی چاہیے، دو ہفتے بعد تحریک تحفظ آئین کے تحت نیشنل ایجنڈا بنایا جائےگا،
سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ہرالیکشن پرانگلیاں اٹھائی گئیں، ڈیڑھ کروڑ مزید پاکستانی خط غربت سے نیچے جا چکے ہیں، دو کروڑ 80 لاکھ بچےسکولوں سے باہر ہیں۔
مصطفیٰ نوازکھوکھر نے کہا کہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی نمائشی ہیں،سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کے لیے لیڈروں کو آپس میں بیٹھنا ہوگا، ٹروتھ اینڈ ری کنسلیشن بننا چاہیے، بانی کی سیٹلمنٹ ہوجاتی ہےتو یہ کیس ختم ہو جائے گا۔