سپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ حل نہ ہوسکا

Published On 21 January,2025 11:27 pm

لاہور:(دنیا نیوز) سپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق سپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین کی تنخواہیں تاحال ادا نہیں کی جاسکیں، ملازمین کی نومبر اور دسمبر کی تنخواہیں واجب الادا ہیں۔

خیال رہےکہ دو ہفتے قبل میڈیا نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ اٹھایا تھا، سپورٹس بورڈ پنجاب کے ڈی جی نے فوری طور پر تنخواہیں کلیئر کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

ذرائع کا  مزید کہنا ہےکہ ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس کے ملازمین کی دو ماہ کی تنخواہ ادا کردی گئی تھی تاہم سپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔