چیچہ وطنی: بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

Published On 19 January,2025 12:52 pm

چیچہ وطنی: (دنیا نیوز) چیچہ وطنی میں بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی میں بورے والا روڈ پر بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئی جبکہ 2 زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب چنیوٹ میں جھنگ روڈ پر ٹرالر اور رکشہ میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، حادثہ دھند میں تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔