حیدرآباد:(دنیا نیوز)مسافر کوچ کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ انڈس ہائی وے جامشورو سندھ الاجی کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر کوچ نے موٹر سائیکل کو کچل دیا ، جس پر سوار دونوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مسافر کوچ لاڑکانہ سے کراچی جا رہی تھی ، جسے مقامی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ مرنے والے دونوں نوجوانوں کی لاشیں قریبی ہسپتال منتقل کردی گئیں۔
دوسری جانب پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا اور گرفتار ڈرائیور سے تفتیش کی جارہی ہے۔