کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ نے مین ہول میں بچے کے گرنے کا نوٹس لے لیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میئر کراچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، شہر بھر میں کھلے مین ہول کے ضمن میں بات چیت کی، کامران ٹیسوری نے کہا کہ مین ہول خطرناک ہو چکے، ان سے شہری مشکلات کا شکار ہیں، مشترکہ حکمت عملی اور جامع منصوبہ بندی انتہائی ناگزیر ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شہر کے کھلے مین ہولز پر ڈھکن لگانے پر بھرپور توجہ مرکوز ہے۔
اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک اور معصوم جان سندھ حکومت کی نااہلی کی بھینٹ چڑھ گئی، صوبائی حکومت معصوم بچوں کی ہلاکت پر عملی طور پر معذور ہو چکی ہے۔