جامشورو:(دنیا نیوز) گھریلو تنازع پر چانڈیو برادری کے دو گروپوں میں فائرنگ سے دو خواتین جاں بحق اور4افرادزخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ کوٹری کے علاقہ مسلم ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے گھروں پر حملہ کیا ہے، فائرنگ کی زد میں آکر گھرمیں مقیم جاں بحق خواتین کی شناخت خاتون حاکم زوجہ سکندراورصدروری زوجہ قربان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے مرنے والی دونوں خواتین کی لاشیں اور چاروں زخمیوں کو سول ہسپتال کوٹری منتقل کردیا ، جہاں دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔